سردار سکندر حیات کشمیری عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں‘سالارجمہوریت کی شخصیت پرآزادکشمیرکی عوام نے غیرمتزلزل اعتمادکرتے ہوئے مسلم لیگ (ن )آزادکشمیرکوبھاری مینڈیٹ سے نوازا ہے

مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق امیدوار اسمبلی راجہ نہب ٹھاکر کی بات چیت

منگل 3 اکتوبر 2017 15:07

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 اکتوبر2017ء) سابق اُمیدوار اسمبلی پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر وایکشن فورم متاثرین منگلاڈیم کے صدر راجہ نہیب ٹھاکرنے کہا ہے کہ سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان کشمیری عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں۔سالارجمہوریت سردارسکندرحیات خان کی شخصیت پرآزادکشمیرکی عوام نے غیرمتزلزل اعتمادکرتے ہوئے مسلم لیگ ن آزادکشمیرکوبھاری مینڈیٹ سے نوازا۔

ہم اُمیدکرتے ہیں کہ انکے فرزند سردارفاروق سکندربھی اپنے والد محترم کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے آزادخطہ میں تعمیرو ترقی کاسفر جاری رکھیںگے اور عوامی مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات کرینگے۔ ان خیالات کا اظہارسابق اُمیدوار اسمبلی پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر وایکشن فورم متاثرین منگلاڈیم کے صدر راجہ نہیب ٹھاکرنے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ سالار جمہوریت سردار سکندر حیات خان کی سرپرستی اور وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں تعمیر وترقی میرٹ پر ہو رہی ہے ۔ آزاد کشمیر حکومت پورے خطے میں میرٹ کی بحالی اور گڈ گورننس پر بھرپور توجہ دے رہی ہے ۔ بھارت کشمیر یوں کی نسل کشی کر کے اپنا ناجائز قبضہ جمانے میں مصروف ہے کشمیریوں کی دی گئی قر بانیاں رائیگاں نہیں جائیں گئیں آزادی کشمیریوں کا مقدر ہے بھارتی سامراج کشمیریوں سے ان کا پیدائشی حق خودارادیت نہیں چھین سکتا آزادی کشمیریوں کو مل کر رہے گئی۔

کشمیری اور پاکستانی عوام ایک ہیں ۔بھارتی جبر و ظلم سے کشمیریوں کی تحریک کبھی سرد نہیں ہوئی کشمیر آزاد ہو کر رہے گا۔کشمیریوں کا نصب العین ہی پاکستان ہے ہمارے تمام دریائوں ، ہوائوں اور وفائوں کے راستے پاکستان کی طرف ہیں۔ ہم پاکستان کو اپنا قبلہ اول سمجھتے ہیں ۔ پوری کشمیری قوم پاکستانی عوام اور افواج پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہے اور کسی بھی مرحلہ پر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا جب تک مقبوضہ کشمیربھارت کے چنگل سے آزادنہیں ہوجاتا اس وقت تک کشمیری اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :