مسلم لیگ ن کا جنرل کونسل اجلاس،

کنونشن سینٹر میں دھکم پیل سے داخلی دروازے کا شیشہ ٹوٹ گیا ،سیکیورٹی اہلکار سمیت متعدد کارکن زخمی

منگل 3 اکتوبر 2017 15:41

مسلم لیگ ن کا جنرل کونسل اجلاس،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 اکتوبر2017ء) مسلم لیگ ن کے جنرل کونسل اجلاس کے موقع کنونشن سینٹر میں دھکم پیل کے باعث داخلی دروازے کا شیشہ ٹوٹ گیا جس کے باعث سیکیورٹی پر مامور اہلکار سمیت متعدد کارکن زخمی ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کنونشن سینٹر میں مسلم لیگ ن کے جنرل کونسل اجلاس کے آغاز کے موقع پر کارکنوں کی بڑی تعداد کی ایک ساتھ داخلے کی کوشش میں داخلی دروازے کا شیشہ ٹوٹ گیا جس کے باعث متعدد کارکن زخمی ہو گئے ہیں اور کافی اراکین کا خون بھی بہا ۔قبل ازیں سابق وزیراعظم نواز شریف 4 سال کیلئے مسلم لیگ ن کے صدر منتخب ہو گئے ۔ ان کے مقابلے میں کسی نے بھی کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے تھے۔

متعلقہ عنوان :