لاہور ہائیکورٹ میں ایف آئی اے نے گردہ اسکینڈل کی رپورٹ جمع کرا دی

منگل 3 اکتوبر 2017 17:20

ْ لاہور۔3 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2017ء) لاہور ہائیکورٹ میں ایف آئی اے نے گردہ اسکینڈل کی رپورٹ جمع کرا دی۔ کیس کے ایک ملزم کے بھائی شہزاد ممتاز نے اکاؤنٹس کو منجمد کیے جانے کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے،عدالتی حکم پر ایف آئی اے نے عدالت میں رپورٹ جمع کرا دی جس میں کہا گیا ہے کہ مرکزی کردار ڈاکٹر فواد گردوں کی پیوندکاری کی بھاری رقم وصول کرتا تھا،ملزم ڈاکٹر فواد نے پیسوں کے لین دین کے لیے بے نامی اکاونٹس کا استعمال کیا،ایف آئی اے نے ملزم کے بھائی شہزاد ممتاز کے 3 اکاونٹس منجمد کر دئیے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں کہا گیا کہ ڈاکٹرفواد ایک ٹرانسپلانٹ کے 60 لاکھ وصول کرتا تھا،ملزم کے زیادہ تر مریض غیرملکی تھے،ملزم مقامی لوگوں سے 1 لاکھ کا گردہ خریدتا اور 60 لاکھ کا بیچتا تھا،ملزم سرکاری ملازم ہونے کے باعث رقم کی منتقلی کے لیے بھائی کا اوکانٹ استعمال کرتا تھا،تینوں اکاونٹس میں بھاری رقم ابھی بھی موجود ہے جس کے باعث اکاونٹس کو منجمد کیا گیا تاکہ رقم کی ترسیل روکی جا سکے۔