صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ کا سینئر صحافی آغا خالد کے بھائی کے انتقال پر اظہار افسوس

منگل 3 اکتوبر 2017 22:15

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2017ء) وزیر اطلا عات سید ناصر حسین شاہ، سیکریٹری محکمہ اطلاعات سندھ عمران عطاء سومرو، ڈائریکٹر اطلاعات زینت جہاں، افسران تعلقات عامہ محمد شبیہ صدیقی اور حزب اللہ میمن نے سابق سیکرٹری کراچی پریس کلب ولی رضوی، انٹرنیشنل باسکٹ بال کے سابق کھلاڑی اور سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر بریگیڈئر رشید علی ملک اور سینئر صحافی آغا خالد کے بھائی ریاض شاہد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومین کی مغفرت فرماکر اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین وپسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :