سا بق گورنر بلوچستان ذوالفقار علی مگسی سمیت سیاسی رہنمائو ںکا میرہمایوں خان مری کی والدہ کے انتقال دکھ کا اظہار

منگل 3 اکتوبر 2017 20:02

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 اکتوبر2017ء) سابق گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار علی مگسی، رکن قومی اسمبلی نوابزادہ میرخالد خان مگسی، سابق سینیٹر سعید ہاشمی اور سینیٹر نوابزادہ سیف اللہ مگسی نے سابق نگران وزیراعلیٰ بلوچستان وسابق ڈپٹی چیئرمین سینٹ میرہمایوں خان مری کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے الگ الگ تعزیتی بیان میں انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو یہ صدمہ صبروہمت سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔