دُنیا بھر میں ایچ آئی وی ایڈز سے ہونے والی اموات میں کمی اور مریضوں کی مشکلات اور مصائب میں کمی آئی ہے ،نئے مریضوں کی تعداد میں کمی کے لیے لائف سیونگ ایچ آئی وی علاج بڑا اہم اورضروری ہے ، ایچ آئی وی میں مبتلا مریضوں کے معیارزندگی میں بہتری لانا اور ماں سے بچوں میں ایچ آئی وی کی منتقلی کا خاتمہ بھی بیماری پر قابو پانے کے لیے ضروری ہے

وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن کے جوائنٹ سیکرٹری کاتقریب سے خطاب

منگل 3 اکتوبر 2017 20:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 اکتوبر2017ء) وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشن اینڈ کوآرڈینیشن کے جوائنٹ سیکرٹری نے کہا ہے کہ دُنیا بھر میں ایچ آئی وی ایڈز سے ہونے والی اموات میں کمی اور مریضوں کی مشکلات اور مصائب میں کمی آئی ہے اور نئے مریضوں کی تعداد میں کمی کے لیے لائف سیونگ ایچ آئی وی علاج بڑا اہم اورضروری ہے اور ایچ آئی وی میں مبتلا مریضوں کے معیارزندگی میں بہتری لانا اور ماں سے بچوں میں ایچ آئی وی کی منتقلی کا خاتمہ بھی بیماری پر قابو پانے کے لیے ضروری ہے۔

وہ منگل کو اسلام آباد میں (آج)منگل کو حیاتیاتی اور رویہ جاتی مربوط (ایچ آئی وی ایڈز)کی سروے رپورٹ جاری کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ وزارت قومی صحت کو ملک میں ایچ آئی وی ایڈز پھیلنے کا بھرپور طورپر ادراک ہے اور وزارت ہنگامی بنیادوں پر اس بیماری کی روک تھام کی ضرورت واہمیت سے آگاہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزارت قومی صحت یو این ایڈز جیسے ترقیاتی شراکت داروں کے تعاون عالمی ادارہ صحت اور پی ایل ایچ آئی وی کمیونٹی کی سرگرم شرکت سے ایچ آئی ایڈز پر قابو پانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کررہی ہے اور پاکستان عالمی اہداف برائے پائیدار ترقی کے عین مطابق 2030ء تک ایچ آئی وی ایڈز پر قابو پانے کے لیے پرعزم ہے۔

اس موقع پر نیشنل پروگرام منیجر ڈاکٹر بصیر خان اچکزئی نے کہا کہ این اے سی پی ایچ آئی وی / ایڈز گلوبل فنڈ سے فنڈ لینے والا بڑا ادارہ ہے جوکہ صوبائی ایڈز کنٹرول پروگرامز سے مل کر کام کررہا ہے اور ملک بھر میں ایچ آئی وی اور ایڈز سے متاثرہ مریضوں کو طبی نگہداشت اور علاج معالجہ کی فراہمی کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ این اے سی پی پاکستان میں ایچ آئی وی ایڈز کے پھیلائو کی روک تھام کی یو این اداروں اور کئی جہتی اور دوطرفہ شراکت داروں کے ساتھ اشتراک کار اور رابطہ کاری کرتا ہے اور اس بیماری پر قابو پانے کی بھرپور کوششیں کی جارہی ہیں۔

رپورٹ کے اجراء کی تقریب سے پاکستان میں یو این ایڈز کے کنٹری ڈائریکٹر ڈاکٹر محمدائونے اقوام متحدہ کے ذیلی ادارہ کی کوششوں اور اعداد وشمار کے بارے میں بتایا۔ تقریب سے یو این کے ریذیڈنٹ کو آرڈینیٹر نینل بوہنے نے بھی خطاب کیا۔رپورٹ میں پاکستان میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد اور ایچ آئی وی میں مبتلا مختلف کٹیگریزکے مریضوں بارے اعداد وشمار دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :