بلوچستان میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد تین ہزار تک جاپہنچی

رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد8سوہے ،5سو کا علاج معالجہ جاری ہے،ڈاکٹر دائود خان اچکزئی

منگل 3 اکتوبر 2017 20:51

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2017ء) صوبائی ایڈز کنٹرول پروگرام حکومت بلوچستان کے ڈپٹی صوبائی منیجر ڈاکٹر دائود خان اچکزئی نے کہاہے کہ گزشتہ دنوں کوئٹہ کے بعض مقامی اخبارات میں بلوچستان سے متعلق ایڈز کے مریضوں کی تعداد سے متعلق جو خبر چھپی تھی کہ قومی سروے کے مطابق بلوچستان میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد تین ہے یہ غلط تعداد ہے قومی سروے کے مطابق کہاگیا ہے کہ بلوچستان میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد تین ہزار تک جاپہنچی ہے ڈاکٹر دائود اچکزئی نے کہاکہ صوبائی ایڈز کنٹرول پروگرام کے ساتھ اب رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 800 ہوگئی ہے اور ان میں سے 5سو مریضوں کا علاج معالجہ جاری ہے اور ایڈز کنٹرول پروگرام کے گزشتہ سال سے موثر آگہی مہم کی بدولت بلوچستان میں ایڈز کے مریضوں کی اتنی تعداد سامنے آگئی ہے اور یہ مہم گوادر سے لیکر ژوب تک جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :