غیر اعلانیہ طور پر فی ٹن ایل پی جی کی قیمتوں میں اوسطا 10 ہزار روپے کا اضافہ

منگل 3 اکتوبر 2017 20:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2017ء) مائع پٹرولیم گیس کی ماہ اکتوبر کے لیے سعودی آرامکوکنٹریکٹ پرائیس 85 ڈالر کے اضافے سے 530 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی ایل پی جی پرڈیوسرذ نے بھی منگل کو غیر اعلانیہ طور پر فی ٹن ایل پی جی کی قیمتوں میں اوسطا 10 ہزار روپے کا اضافہ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

آل پاکستان ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن اور ایف پی سی سی آء کے سینیئر وائس چیئرمین علی حیدر نے بتایا کہ مقامی پرڈیوسرذ کی جانب سے اس غیر منصفانہ اضافے کے نتیجے میں فی کلوگرام ایل پی جی کی قیمت 10 روپے بڑھ جائے گی جو صارفین کے ساتھ کھلی ناانصافی ہے حالانکہ وزارت پیٹرولیم میں 28 ستمبر کو ہونے والے اجلاس میں ایل پی جی کے مقامی پرڈیوسرذ اے کہاگیا تھا کہ وہ مقامی قیمتوں کو کنٹریکٹ پرائیس سے کم رکھیں لیکن منگل کو کنٹریکٹ پرائس بڑھتے ہی پرڈیوسرذ نے بھی اسی تناسب سے ایل پی جی کی مقامی قیمتوں میں اضافہ کرڈالا جسپر ملک بھر کے ڈسٹری بیوٹرز میں اضطراب کی لہر دوڑ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :