سابق گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار علی مگسی ودیگر کا سابق نگران وزیراعلیٰ بلوچستان وسابق ڈپٹی چیئرمین سینٹ میرہمایوں خان مری کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

منگل 3 اکتوبر 2017 21:01

کوئٹہ۔03 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2017ء) سابق گورنر بلوچستان نواب ذوالفقار علی مگسی، رکن قومی اسمبلی نوابزادہ میرخالد خان مگسی، سابق سینیٹر سعید ہاشمی اور سینیٹر نوابزادہ سیف اللہ مگسی نے سابق نگران وزیراعلیٰ بلوچستان وسابق ڈپٹی چیئرمین سینٹ میرہمایوں خان مری کی والدہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے الگ الگ تعزیتی بیان میں انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو یہ صدمہ صبروہمت سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔