اداروں کے درمیان تصادم کا کوئی خطرہ نہیں ، ادارے بہتری کی طرف جا رہے ہیں ، نواز شریف کے پاس یہودی ایجنڈا ہے ، نواز شریف خود غرق ہو چکا ، جماعت کو بھی تباہ کرنا چاہتا ہے، ہم نے ہر فورم پر غریبوں اور مزدوروں کی بات کی ہے

پاکستان عوامی راج پارٹی کے سربراہ اوررکن قومی اسمبلی جمشید دستی کی میڈیا سے گفتگو

منگل 3 اکتوبر 2017 21:30

اداروں کے درمیان تصادم کا کوئی خطرہ نہیں ، ادارے بہتری کی طرف جا رہے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 اکتوبر2017ء) پاکستان عوامی راج پارٹی کے سربراہ اوررکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ اداروں کے درمیان تصادم کا کوئی خطرہ نہیں ، ادارے بہتری کی طرف جا رہے ہیں ، نواز شریف کے پاس یہودی ایجنڈا ہے ، نواز شریف خود غرق ہو چکا ہے اپنی جماعت کو بھی تباہ کرنا چاہتا ہے ۔ ہم نے ہر فورم پر غریبوں اور مزدوروں کی بات کی ہے ۔

منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمشید دستی نے کہا کہ اداروں میں تصادم کا کوئی خطرہ ہیں ادارے بہتری کی طرف جا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

بڑے مجرم پکڑے جائیں گے تو ملک میں امن ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے پاس یہودی ایجنڈا ہے ۔ جنہوں نے نواز شریف کو ملک دشمن پالیسی کو سپورٹ کیا وہ بے نقاب ہوں گے ۔ ان لوگوں نے غلط بل پاس کیا ہم اس کو چیلنج کر رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ جن ارکان نے چور اور کرپٹ شخص کو سپورٹ کیا ہے ان پر آرٹیکل 6 لگانا چاہیے ۔ جمشید دستی نے کہا کہ پاکستان میں بڑے بڑے مگرمچھ پکڑے جا رہے ہیں ۔ وزیر داخلہ نے اپنے عہدے کی خود توہین کی ہے ۔ نواز شریف خود غرق ہو چکا ہے اپنی جماعت کو بھی تباہ کرنا چاہتا ہے ۔ ہم نے ہر فورم پر غریبوں اور مزدوروں کی بات کی ہے ۔ …