ْ چوروں نے علی بابا کو پارٹی صدر بنا کر بحیثیت قوم سر شرم سے جھکا دیئے‘ڈاکٹر طاہر القادری

نا اہل شخص کیلئے قانون سازی آئین اور سپریم کورٹ کے خلاف بغاوت ہے‘ اس پارلیمانی دہشتگردی کا اعلی عدلیہ نوٹس لے‘ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ کی گفتگو

منگل 3 اکتوبر 2017 21:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 اکتوبر2017ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ چوروں نے علی بابا کو پارٹی صدر بنا کر بحثیت قوم سر شرم سے جھکا دیئے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر طاہر القادری نے نوازشریف کو ن لیگ کے صدر بنانے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ نا اہل شخص کیلئے قانون سازی آئین اور سپریم کورٹ کے خلاف بغاوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ چوروں، لٹیروں اور دہشتگردوں پر سیاسی دروازے کھول دیئے گئے ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ اس پارلیمانی دہشتگردی کا اعلی عدلیہ نوٹس لے‘ ایک ایسے شخص کو پارٹی کا صدر بنایا گیا ہے جس پر چوری ثابت ہوچکی ہے۔ انتخابی اصلاحات کے نام پر آمریت قائم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے