لاہور ، شاہدرہ میں بچی مین ہول میں گر کر جاں بحق

ورثاء نے رکن قومی اسمبلی ملک ریاض اور صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر کے خلاف مقدمہ درج کر نے کا مطالبہ کر دیا

منگل 3 اکتوبر 2017 21:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 اکتوبر2017ء) لاہور کے علاقہ شاہدرہ میں بچی مین ہول میں گر کر جاں بحق جبکہ ورثاء نے رکن قومی اسمبلی ملک ریاض اور صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر کے خلاف مقدمہ درج کر نے کا مطالبہ کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز جلال پارک نامی علاقے میں فیزہ نامی بچی گھر کے باہر کھیلتے ہوئے مین ہول میں گرکر جا ں بحق ہوگئی جسکے بعد ورثار نے لاش سڑک پر رکھ کر حکومت ‘رکن قومی ملک ریاض اور صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ بچی کے قتل کا مقدمہ ملک ریاض اور خواجہ عمران نذیر کے خلاف درج کیا جائے کیونکہ دونوں جب سے رکن اسمبلی بنے ہیں کبھی اس علاقے میں نہیں آئے ۔