لیاقت آباد ،گلشن اقبال گھریلو جھگڑے کے باعث 2 افراد نے خودکشی کر لی

منگل 3 اکتوبر 2017 22:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 اکتوبر2017ء) لیاقت آباد اور گلشن اقبال میں 2افراد نے خودکشی کرلی جن کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردیا ۔تفصیلات کے مطابق منگل کو لیاقت آباد نمبر 1 میں 35 سالہ رضوان نے زہریلی شے کھا کر خودکشی کر لی جس کی اطلاع پولیس کو دی گئی ۔

(جاری ہے)

پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ گھریلو پریشانیوں سے تنگ آکر خودکشی کی ہے ۔ادھر گلشن اقبال بلاک 3 عائشہ اپارٹمنٹ کے فیلٹ سے 35 سالہ عمران کی پھندا لگی لاش ملی ۔پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کی ۔#

متعلقہ عنوان :