فیس بک پر مسلمانوں کی زندگی کے خاتمے سے متعلق پوسٹ کرنے پر ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 3 اکتوبر 2017 23:34

فیس بک پر مسلمانوں کی زندگی کے خاتمے سے متعلق پوسٹ کرنے پر ایک شخص کو ..

ایک شخص کو مسلمانوں کے خلاف پوسٹ کرنے پر گرفتار کر لیاگیا۔ اس شخص نے فیس بک پر لکھا تھا کہ اسے کسی مسلمان کی زندگی ختم  ہونے سے کوئی پریشانی نہیں۔63سالہ ایرک کنگ نے فیس بک پر بہت سی نفرت آمیز پوسٹیں کرنے کے ساتھ ساتھ قرآن کی بے حرمتی کی ویڈیو بھی شیئر کی تھیں۔ایرک نے ایک اور پوسٹ میں لکھا تھا کہ زمین سے اسلام کو مٹا دینے کی ضرورت ہے، اس کے لیے تمام مسلمانوں کو قتل بھی کرنا پڑے تو کر دینا چاہیے۔

(جاری ہے)


ایرک نے  اپنی پوسٹ میں مہاجرین کو برا بھلا کہتے ہوئے لکھا تھا کہ ایک دن برطانیہ کے اصل سفید فام افراد انقلاب کے ذریعے اپنا ملک واپس  حاصل کریں گے۔
سینٹ آسٹل ، کونوال  سے تعلق رکھنے والے ایرک نے اپنی نفرت انگیز پوسٹوں پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔پولیس کا  کہنا ہے کہ انہوں نے 63 سالہ شخص کو سینٹ آسٹل سے دھمکی آمیز تحریری مواد، جس سے مذہبی اور جنسی منافرت بڑھ سکتی تھی،  پوسٹ کرنے پر گرفتار کیا تھا۔اس شخص کو فی الحال چھوڑ دیا گیا ہے لیکن اس کی تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :