بھارت کی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی ‘2 شہری شہید

پاک فوج کا منہ توڑ جواب‘ دشمن کی گنیں خاموش کرا دیں

بدھ 4 اکتوبر 2017 11:40

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 اکتوبر2017ء) بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کا سلسلہ بدستور جاری ہے ‘ تازہ واقعہ میں بھارتی شر پسندی کے نتیجے میں 2 شہری شہید ہو گئے۔

(جاری ہے)

بدھ کو آمدہ اطلاعات کے مطابق جنگی جنون میں مبتلا بھارت کی جانب سے کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کی گئی ہے جس دوران 2شہریوں کے شہید ہو گئے جبکہ واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ دوسری جانب پاک فوج کی جانب سے دشمن کو کرارا جواب دیا گیا جس کے بعد دشمن کی گنیں خاموش ہو گئیں۔