بھارہ کہو ہائوسنگ پراجیکٹ فیز۔ I کے حوالے سے کام جاری ہے‘ پراجیکٹ مکمل کرنے والی کمپنی کے ساتھ ثالثی کا کردار نیب ادا کر رہا ہے

وفاقی وزیر ہائوسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی کا قومی اسمبلی میں توجہ دلائو نوٹس پر جواب

بدھ 4 اکتوبر 2017 13:11

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2017ء) وفاقی وزیر ہائوسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ بھارہ کہو ہائوسنگ پراجیکٹ فیز ۔I کے حوالے سے کام جاری ہے‘ پراجیکٹ مکمل کرنے والی کمپنی کے ساتھ ثالثی کا کردار نیب ادا کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں خالدہ منصور‘ ثریا اصغر اور نگہت پروین میر کے توجہ دلائو نوٹس پر وفاقی وزیر اکرم خان درانی نے کہا کہ 2009ء میں ایم ایس گرین ٹری کمپنی کے ساتھ وزارت ہائوسنگ کا 800 کنال اراضی اور 1.3 کلو میٹر سڑک کا معاہدہ ہوا۔

بعد ازاں جب جگہ کا معائنہ کیا تو سارا پہاڑی علاقہ تھا جس کی ڈویلپمنٹ مشکل تھی۔ اس پر وزارت نے کمپنی کے 78 کروڑ روپے روک لئے اور معاملہ نیب کو بھجوا دیا۔ نیب اب اس حوالے سے ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے۔ جلد اس منصوبے پر کام شروع ہو جائے گا۔