جمشید دستی نے سرائیکی صوبہ کے قیام کے لئے آئینی (ترمیمی) بل 2017ء قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دیا

بدھ 4 اکتوبر 2017 13:11

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2017ء) عوامی راج پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے سرائیکی صوبہ کے قیام کے لئے آئینی (ترمیمی) بل 2017ء قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمشید دستی نے سرائیکی صوبہ کے قیام کے حوالے سے آئینی ترمیمی بل 2017ء قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دیا ہے جس میں آئین کی شق 1 کی ذیلی شق 212 کی دوسری لائن میں لفظ ’’ پنجاب‘‘ کے بعد لفظ سرائیکی کا اضافہ کرکے پورے ملک میں فوری طور پر نافذ العمل کیا جائے۔