پاکستانی طالبہ نیہا چودھری نے رعشہ کے مریضوں کے لئے مفید چھڑی تیار کر لی

بدھ 4 اکتوبر 2017 13:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2017ء) پاکستانی طالبہ نیہا چودھری نی رعشہ کے مریضوں کے لئے مفید چھڑی تیار کر لی۔ انہوں نے یہ علاج متحدہ عرب امارات میں اپنی تعلیم کے دوران دریافت کیا جس سے پوری دنیا میں پارکنسن کی بیماری میں مبتلا ہزاروں لوگوں کا علاج کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

نیہا کی ایجاد کردہ چھڑی پلاسٹک کی بنی ہوئی ہی اور اس کو آسانی سے کہیں بھی لے جایا جا سکتا ہے۔ اس چھڑی کی مدد سے وہ لوگ جواس اعصابی بیماری کے باعث چل نہیں سکتے دوبارہ چل پھر سکیں گے۔ نیہا کا کہنا ہے کہ اس کی ایجاد کردہ چھڑی کا ڈیزائن بالکل سادہ اور آسان ہے۔ نیہا کو یہ چھڑی بنانے کا خیال اپنے والد کی وجہ سے آیا جو اسی بیماری میں مبتلا تھے۔

متعلقہ عنوان :