بونیر، نجی سکول کی وین الٹنے سے طالبہ جاں بحق، 9 زخمی

بدھ 4 اکتوبر 2017 14:32

بونیر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2017ء) ضلع بونیرکے علاقے شال بانڈی میں نجی سکول کی وین الٹنے سے ایک طالبہ جاں بحق جبکہ 9 زخمی ہوگئیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیاجب تیزرفتاری کے باعث نجی سکول کی وین ڈرائیورسے بے قابوہوکرالٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک طالبہ جاں بحق جبکہ 9 طالبات زخمی ہوگئیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بونیر منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :