بہارہ کہو ہائوسنگ پراجیکٹ فیز ون پرکام جاری ہے‘ پراجیکٹ مکمل والی کمپنی کے ساتھ ثالثی کا کردار نیب ادا کررہا ہے

وفاقی وزیر ہائوسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی کا خالدہ منصور، ثریا اصغر اور نگہت پروین مہر کے توجہ دلائو نوٹس پر جواب

بدھ 4 اکتوبر 2017 15:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 اکتوبر2017ء) وفاقی وزیر ہائوسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ بہارہ کہو ہائوسنگ پراجیکٹ فیز ون کے حوالے سے کام جاری ہے، پراجیکٹ مکمل والی کمپنی کے ساتھ ثالثی کا کردار نیب ادا کررہا ہے، خالدہ منصور، ثریا اصغر اور نگہت پروین مہر کے توجہ دلائو نوٹس پر وفاقی وزیر اکرم خان درانی نے کہا کہ 2009میں ایم ایس گرین ٹری کمپنی کے ساتھ وزارت ہائوسنگ نے 800کنال اراضی اور 1.3کلومیٹر سڑک کا معاہدہ ہوا، لیکن بعد ازاں جب جگہ کا معائنہ کیا تو سارا پہاڑی علاقہ تھا جس کی ڈویلپمنٹ مشکل تھی، اس پر وزارت نے کمپنی کے 78کروڑ روک لئے اور معاملہ نیب کو بھجوا دیا، نیب اب اس حوالے سے ثالثی کا کردار ادا کررہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ جلد اس منصوبے پر کام شروع ہو جائے گا۔