چودھری پرویزالٰہی سے مولانا فضل الرحمن کی مکہ مکرمہ میں خصوصی ملاقات

ختم نبوت کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا‘ چودھری ظہورالٰہی شہید اور مفتی محمود کی کوششیں مشعل راہ ہیں

بدھ 4 اکتوبر 2017 15:51

مکہ مکرمہ/ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 اکتوبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی سے جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے مکہ مکرمہ میں دارالتوحید کانٹی نینٹل میں خصوصی ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال باالخصوص ختم نبوت کے حلف نامے میں تبدیلی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنمائوں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ ختم نبوت کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے۔ ملاقات میں چودھری ظہورالٰہی شہید اور مفتی محمود کی ختم نبوت کے حوالے سے کوششوں کو مشعل راہ قرار دیا گیا۔ اس موقع پر مونس الٰہی، راسخ الٰہی، حافظ عمار یاسر، رومان احمد، معاویہ حسن، احمد فاران خان، وسیم احمد ملہی اور مفتی ابرار بھی موجود تھے۔