صدر آزاد کشمیر سردار مسعود کا مظفرآباد کے سینئر صحافیوں نعیم چغتائی اور بشارت مغل کی والدہ کی وفات پر اظہار رنج و غم

بدھ 4 اکتوبر 2017 16:11

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 اکتوبر2017ء) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد مسعود خان نے مظفرآباد کے سینئر صحافیوں نعیم چغتائی اور بشارت مغل کی والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے دونوں کے نام الگ الگ تعزیتی پیغامات میں کہا کہ والدہ دنیا کی بڑی نعمت ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

اللہ مرحومات کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل کی دعا کی۔ دریں اثناء صدر آزاد کشمیر نے اب تک ٹی وی اسلام آباد کے سینئر نمائندہ خالد جمیل کی والدہ کے انتقال پر بھی دلی تعزیت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :