صوبائی حکومتیں ضلعی انتظامیہ کو نوجوانوںکو سنوکر اور بلیئرڈ کی طرف راغب کرنے کیلئے ایونٹس کا انعقاد کریں ،ْ قائمہ کمیٹی کی تجویز

بدھ 4 اکتوبر 2017 17:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2017ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ نے تجویز دی ہے کہ صوبائی حکومتوں اور تمام صوبوں کی ضلعی انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ نوجوانوںکو سنوکر اور بلیئرڈ کی طرف راغب کرنے کے لئے ایونٹس کا انعقاد کریں۔ قائمہ کمیٹی کا اجلاس کمیٹی کے چیئرمین عبدالقہار خان ودان کی سربراہی میں ہوا جس میں پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر فیڈریشن ( پی بی ایس ایف) کے معاملات اور ان کے مستقبل کے لائحہ عمل پر بحث کی گئی۔

پی بی ایس ایف کے چیئرمین نے فیڈریشن کی کامیابیوں اور مقاصد کے حوالے سے کمیٹی کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ حال ہی میں پاکستانی کھلاڑیوں نے عالمی علاقائی اور دیگر چیمپین شپ میں 11میڈل حاصل کئے ہیں۔

(جاری ہے)

کمیٹی نے فیڈریشن سے کہاکہ وہ آئندہ اجلاس میں اپنی تمام کاغذی کارروائی مکمل کرکے پیش ہو تاکہ اس پر بحث کرکے اس کا کوئی مؤثر حل تجویز کیا جاسکے۔ اجلاس میں رانا محمد افضل خان ، چوہدری نذیر احمد ، سراج محمد خان ، اقبال محمد علی خان اور خالد حسین مگسی اور وزارت بین الصوبائی کے سینئر حکام ڈائریکٹر جنرل نیشنل انٹرن شپ پروگرام، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر ، چیئرمین پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر فیڈریشن اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :