ساہیوال ،ْ پسند کی شادی کے انکار پر فرسٹ ایئر کی طالبہ کی خود کشی

بدھ 4 اکتوبر 2017 17:01

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2017ء) نواحی چک 5\11ایل میں پسند کی شادی نہ ہونے پر فرسٹ ایئر کی طالبہ نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا،تفصیلات کیمطابق زمیندار کی بیٹی رضیہ جوخاندان سے باہر ایک نوجوان سے محبت کرتی تھی اور اس سے شادی کرنا چاہتی تھی جب نوجوان کے والدین نے رشتہ کا پیغا م بھیجا تو رضیہ کے والدین نے انکار کر دیا جس پر دلبرداشتہ ہو کر رضیہ نے گندم میں رکھنے والی گولیان کھا لیں جس سے وہ بیہوش ہو گئی اور اسے فوری طور پر سول اسپتال ساہیوال لایا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔