مال روڈ لاہور کو ریڈ زون قرار دینے کے عمل کو تیز کیا جائے ‘ خلاف ورزی پر سخت سزائیں دی جائیں،انجمن تاجران

بدھ 4 اکتوبر 2017 17:21

لاہور۔4 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2017ء) آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے مال روڈ کو باضابطہ ریڈ زون قرار دینے کی طرف پیشرفت اور خلاف ورزی پر سخت سزائیں تجویزکرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت اپنے اعلان کے مطابق صوبہ بھر میں تجاوزات کیخلاف بھی بلا امتیاز آپریشن کا آغاز کرے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اپنے دفتر میں ملاقات کیلئے آنے والے تاجر نمائندوںسے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ مال روڈ پر احتجاجی مظاہروں،جلسے ،جلوسوں اوردھرنوں کے باعث نہ صرف مال روڈ بلکہ اس سے ملحقہ تجارتی مراکزمیں بھی کاروبار پرانتہائی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ بہت سے تاجر یہاںسے کاروبار ختم کرکے دوسرے علاقوں میں منتقل ہو چکے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ حکومت سے مطالبہ ہے کہ مال روڈ کوباضابطہ ریڈزون قرار دینے کی طرف جلد از جلد پیشرفت کی جائے اور خلاف ورزی پر سخت سزائیں تجویز کیا جائیں ۔

متعلقہ عنوان :