شرجیل میمن کا نام ای سی ایل سی میں شامل کرنے سے متعلق درخواست پر وزارت داخلہ جواب جمع کرادیا

بدھ 4 اکتوبر 2017 17:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کا نام ای سی ایل سی میں شامل کرنے سے متعلق درخواست وزارت داخلہ کے جواب جمع کرانے کے بعد یکم نومبر تک ملتوی کردی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے ڈویژنل بینچ کے روبرو سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کی جانب ای سی ایل میں نام شامل کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ وزارت داخلہ نے جواب جمع کرادیا ہے۔ عدالت نے ریماکس دیئے کہ دراخوست ضمانت کی سماعت کے بعد اسکی سماعت رکھی جائے۔ عدالت نے درخواست کی سماعت یکم نومبر تک ملتوی کردی۔ شرجیل میمن نے وزارت داخلہ کی جانب سے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے خلاف درخواست دائر کررکھی ہے۔ شرجیل میمن کا موقف تھا کہ ملک سے باہر تھا بغیر کسی نوٹس کے نام ای سی ایل میں شامل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :