تحریک منہاج القرآن علما کونسل کے زیر اہتمام سہ روزہ علمی و تحقیقی علوم الحدیث کانفرنس 7 اکتوبر منعقد ہو گی

بدھ 4 اکتوبر 2017 18:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2017ء) تحریک منہاج القرآن علما کونسل کے زیر اہتمام سہ روزہ علمی و تحقیقی علوم الحدیث کانفرنس 7 اکتوبر جامع المنہاج بغداد ٹائون میں منعقد ہو گی،اس کانفرنس میں 25 سوسے زائد شیوخ الحدیث،علماء ،مذہبی سکالرز،یونیورسٹیز کے ہیڈ آف اسلامک سٹڈیز اور ایم فل کے طلباء نے شرکت کیلئے رجسٹریشن کروا لی ہے ۔

(جاری ہے)

دورہ علوم الحدیث کانفرنس سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری خصوصی لیکچرز دینگے اور علوم الحدیث کے علمی،تحقیقی و جدید فنی پہلوئوں پر روشنی ڈالیں گے ۔

متعلقہ عنوان :