اوکاڑہ، آتشیں اسلحہ سے مسلح نامعلوم افراد گن پوائنٹ پر شادی شدہ خاتون کو گاڑی میں اغواء کر کے لے گئے

بدھ 4 اکتوبر 2017 20:07

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2017ء) آتشیں اسلحہ سے مسلح نامعلوم افراد گن پوائنٹ پر شادی شدہ خاتون کو گاڑی میں اغواء کر کے لے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق غازی آباد کے رہائشی عباد ت علی کی بیوی بختاور دوکان سے سودا سلف لینے جارہی تھی کہ اچانک راستے میں آتشیںاسلحہ سے مسلح چار نامعلوم افراد اسے گن پوائنٹ پر زبردستی کار میں اغواء کر کے لے گئے۔ پولیس تھانہ بی ڈویژن اوکاڑہ نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔