چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا پاک فضائیہ کے ایک آپریشنل ائیر بیس کا دورہ

رواں ماہ پاک فضائیہ دیگر 19 ممالک کی فضائی افواج کے ساتھ مشترکہ فضائی مشقوں کا انعقاد کرے گی، ائیر بیس پر جاری فضائی مشقوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی ائیر چیف نے تینوں افواج کے درمیان ہم آہنگی سے ملکی فضائی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کا اعادہ کیا

بدھ 4 اکتوبر 2017 19:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2017ء) چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ، جنرل زبیرمحمودحیات نے پاک فضائیہ کے ایک آپریشنل ائیر بیس کا دورہ کیا۔ائیر بیس آمد پر پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا استقبال کیا۔چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے نئے تعمیر کیے گئے ائیر پاو ر سنٹر آف ایکسیلینس کا دورہ کیا اور انہیں ائیر بیس پر جاری فضائی مشقوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

جدید ترین طرز پر تعمیر کیا گیاگیا ائیر پاور سنٹر آف ایکسیلینس، ایک ایسا پریمیئر ادارہ ہے جو کہ پاک فضائیہ کے پائلٹوں کے علاوہ دوست ممالک کے پائلٹوں کو بھی ملٹی نیشنل تربیتی مشقوں کے دوران بہترین تربیت فراہم کرے گا۔

(جاری ہے)

چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کو یہ بتایا گیا کہ رواں ماہ بر میں پاک فضائیہ دیگر 19 ممالک کی فضائی افواج کے ساتھ مشترکہ فضائی مشقوں کا انعقاد کرے گی۔

چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے اپنے دورے کے دوران شہرہ آفاق نمبر 9 ملٹی رول سکواڈرن کے F-16 طیارے میں ایک تربیتی مشن میں بھی حصہ لیا۔ جبکہ ائیر چیف نے ایک دوسرے F-16 طیارے میں ایک تربیتی مشن میں حصہ لیا۔مشن مکمل کرنے کے بعد چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے اسکواڈرن کے فضائی اور زمینی عملہ کے ساتھ کچھ وقت گزارا اور کہا کہ پاک فضائیہ نے آپریشن ضرب عضب میں کلیدی کردارادا کیا اورتینوں افواج کے درمیان ہم آہنگی سے اس جنگ کا پانسہ پلٹ دیا۔

انہوں نے پاک فضائیہ کے افراد کی پیشہ وارانہ ذمہ داری اور جذبہ کی بھی تعریف کی۔ائیر چیف نے تینوں افواج کے درمیان ہم آہنگی سے ملکی فضائی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کا اعادہ کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی سلامتی اور خودمختاری سب سے مقدم ہے اور پاک فضائیہ اپنی فضائی سرحدوں کی حفاظت کے لئے ہر ضروری اقدامات کرے گی۔

متعلقہ عنوان :