ڈیرہ ،ٹی ایم اے لائبریری مرمت کے باوجود واپس منتقل نہیں کی گئی جو طالبہ کیساتھ زیادتی ہے ،ڈپٹی کمشنر نوٹس لیں

بدھ 4 اکتوبر 2017 20:19

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 اکتوبر2017ء) تعلیمی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ کیپٹن (ر) میاں عادل اقبال اور تحصیل ناظم سردار عمر امین خان گنڈہ پور سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹائون ہال میں ٹی ایم اے کی مین لائبریری میں موجود قیمتی کتب کو لائبریری کی مرمت کے نام پر ٹی ایم اے دفتر میں کافی عرصہ قبل منتقل کیا گیا لیکن ابھی تک منتقل ہونے والی کتب کو واپس مین لائبریری میں منتقل نہیں کیا گیا جو طالبعلموں کے ساتھ زیادتی ہے ٹی ایم اے دفتر میں پڑی قیمتی کتب کے غائب ہونے ‘ خراب ہونے اور انکو دیمک لگنے کا بھی خطرہ ہے ‘ ان حلقوں نے کہاہے کہ ٹی ایم اے کی مین لائبریری کو آباد کرنے کیلئے ضروری ہے کہ وہاںپر دوبارہ کتب رکھی جائیں تاکہ طالبعلم اس سے فائدہ اٹھا سکیں ۔

متعلقہ عنوان :