وزیراعلیٰ پنجاب کی لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کی مذمت،بچوں کی شہادت پر اظہار افسوس

بدھ 4 اکتوبر 2017 20:56

وزیراعلیٰ پنجاب کی لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں بچوں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے شہید بچوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ بھارتی فوج کی جانب سے شہری آبادی پر فائرنگ انتہائی بزدلانہ فعل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا جنگی جنون خطے میں امن کے لئے خطرہ ہے۔ بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے ، پاکستان کی بہادر فوج ہر جارحیت سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے اور پوری قوم بہادر پاک افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔