سیالکوٹ ،مسلح ڈاکوئوں نے بیرون ملک سے آئے ہوئے شخص سی8ہزار ریال چھین لئے

بدھ 4 اکتوبر 2017 21:06

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 اکتوبر2017ء) مسلح ڈاکوئوں نے بیرون ملک سے آئے ہوئے شخص سی8ہزار ریال چھین لئے تفصیلات کیمطابق تھانہ اگوکی کے علاقہ رحمت میرج ہال کے قریب بلانمبری کار میں سوار چار مسلح ڈاکوئوں نے چیکنگ کے بہانے روکا اوراسلحہ کے زور پر نوید احمد ساکن پسرور سی8ہزار چھین لئے اور فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ چار میں سے ایک ملزم سادہ جبکہ تین افراد نے سیکورٹی ایجنسی کی گول گلے والی ٹی شرٹس پہن رکھی تھی اور انکے پاس وائرلیس سیٹ بھی تھا۔ بتایا گیا ہے کہ نوید احمد نے بیرون ملک آیا تھا اور ائیرپورٹ سے کیری ڈبہ پر گھر جارہا تھا کہ راستہ میں رحمت میرج ہال کے قریب اسے لوٹ لیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :