ایبٹ آباد میں منظم موٹر سائیکل چور گروہ 7 موٹر سائیکلیں چوری کر کے فرار ہونے میں کامیاب

بدھ 4 اکتوبر 2017 22:09

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2017ء) ایبٹ آباد کے تھانہ کینٹ کے ملحقہ علاقوں سے منظم موٹر سائیکل چور گروہ ایک ہفتہ کے دوران 7 موٹر سائیکل چوری کر کے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کی پولیس مکمل طور پر بے بس ہو گئی۔ ایبٹ آباد میں چائنہ پلازہ کے تاجر ارشد حسیب کے مطابق اس کا سرخ رنگ کا موٹر سائیکل نمبرJGL8871 دکان کے باہر کھڑا تھا کہ نامعلوم چور گروہ نے اس کا موٹرسائیکل چوری کر لیا۔

(جاری ہے)

موٹر سائیکل نمبر کے 3110، ایم ڈی 524، بغیر نمبر پی ایس0061، بی بی 6167 سمیت 7 موٹر سائیکل تھانہ کینٹ سے ملحقہ علاقوں سے چوری ہوئے۔ متاثرہ افراد نے تھانہ کینٹ میں مقدمہ کے اندراج کیلئے درخواستیں دیں تاہم پولیس نے تاحال کسی بھی موٹر سائیکل کے چوری ہونے کا مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔ متاثرہ افراد کے مطابق ایبٹ آباد پولیس شہر میں چوری کی وارداتیں روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ متاثرہ افراد نے آئی جی خیبر پختونخوا، ڈی آئی جی ہزارہ اور ڈی پی او ایبٹ آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ تھانہ کے ایس ایچ او کو تھانہ کینٹ سے چوری کی وارداتیں روکنے کیلئے ٹھوس اور جامع اقدامات اٹھانے کا پابند بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :