امریکا کی نئی پالیسی خطے کے لیے خونریزی کا پیغام ہے، حامد کرزئی

جمعرات 5 اکتوبر 2017 11:00

کابل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2017ء) افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی کا کہنا ہے کہ افغانستان سے متعلق امریکا کی نئی پالیسی میں خطے کے لیے لڑائی اور خونریزی کا پیغام ہے۔

(جاری ہے)

سابق افغان صدرحامد کرزئی نے بی بی سی کوخصوصی انٹرویو میں کہا کہ انہیں یقین ہے کہ امریکا کی اس سیاست میں خطے کے خلاف کوئی سازش یا کوئی حکمت عملی ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی پالیسی میں افغانستان اور خطے کے لیے امن اور امید کا کوئی پیغام نہیں کیونکہ اس میں بات چیت اور قیام امن کی کوئی بات ہی نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ پاکستان اور افغانستان آپس میں دو بھائیوں کی طرح مل بیٹھیں ۔

متعلقہ عنوان :