سعودی ولی عہد کا فلاحی کاموں کے لیے ڈیڑھ کروڑ ریال کا عطیہ

رقم مختلف پروگراموں کے ذریعے شہری بہبود کے منصوبوں پر خرچ کی جائے گی

جمعرات 5 اکتوبر 2017 12:36

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2017ء) سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے القصیم کے علاقے میں فلاحی کاموں کے لیے سرگرم تنظیموں کے لیے 16 ملین ریال کی رقم عطیہ کی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی ولی عہد کی جانب سے ایک کروڑ ساٹھ لاکھ ریال کی رقم’ شہزادہ محمد بن عبدالعزیز‘ اسپورٹ پروگرام کے ذریعے مملکت کے مختلف علاقوں میں شہری بہبود کے منصوبوں پر خرچ کی جائے گی۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن عبدالعزیز آل سعودی کی طرف سے جاری کردہ امدادی رقم القصیم گورنری میں عوامی بہبود کیشعبوں میں کام کرنے والی 12 امدادی تنظیموں کے ذریعے خرچ کی جائے گی۔ اس رقم سے القصیم کے علاقے مین 7 ہزار 296 افراد مستفید ہوں گے۔ امدادی رقم سے یتیم بچوں کی کفالت، سرطان کے مریضوں کے علاج، معاشی طور پر کم زور نوجوان بچیوں اور نوجوانوں کی شادی، معذور افراد کی دیکھ بحال اور خاندانی ترقی اور بہبود پر خرچ کی جائے گی۔

(جاری ہے)

نائب خادم الحرمین شریفین کے سپورٹ پروگرام کے تحت 23 مختلف تنظیموں کے ذریعے معاشرے کے مستحق افراد کی بہبود کے لیے عطیات دیے گئے۔اس پروگرام کے تحت ریاض میں 23 ملین ریال کی رقم سے 11 ہزار 680 افراد مستفید ہوئے۔ مکہ مکرمہ کے لیے 15 ملین ریا سے 14 ہزار 914 اور مشرقی گورنری میں 16 ملین ریال کی رقم سے 41 ہزار افراد کو فائدہ پہنچایا گیا۔

متعلقہ عنوان :