موسم سرما شروع ہونے سے قبل ہی ایل پی جی کی قیمتیں بڑھنا شروع ہوگئیں،

شہر میں ایل پی جی 10 روپے مہنگی ہونے کے بعد 110 روپے فی کلو ہوگئی

جمعرات 5 اکتوبر 2017 14:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 اکتوبر2017ء) موسم سرما شروع ہونے سے قبل ہی ایل پی جی کی قیمتیں بڑھنا شروع ہوگئیں، شہر میں ایل پی جی 10 روپے مہنگی ہونے کے بعد 110 روپے فی کلو ہوگئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شہر کی اوپن مارکیٹ میں گھریلو سلنڈر 110 روپے مہنگا ہو کر 1270 روپے کا ہوگیا ہے، اسی طرح کمرشل سلنڈر 400 روپے مہنگا ہو کر 4895 روپے کا ہوگیاایل پی جی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں 85 ڈالر بڑھ کر ایل پی جی 578 ڈالر فی میٹرک ٹن ہوگئی ہے جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی ایل پی جی کی قیمت بڑھی۔ ایل پی جی صارفین نے قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :