سعودی عرب ، گوانٹانامو میں قید سعودی شہری عبدالرحمان الناشری پر 3لاکھ 70ہزار ڈالر لاگت آئی

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 5 اکتوبر 2017 14:16

سعودی عرب ،  گوانٹانامو میں قید سعودی شہری عبدالرحمان الناشری پر 3لاکھ ..
ریاض ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 05اکتوبر 2017ء ) مقامی ذرائع آردو نیوز کے مطابق امریکی وزارت دفاع کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ گوانٹانامو میں قید سعودی شہری عبدالرحمان الناشری پر 3لاکھ 70ہزار ڈالر لاگت آئی۔ سی آئی اے سعودی شہری کے لیے سزائے موت کا فیصلہ جاری کرانے کیلئے کوشاں ہے۔

(جاری ہے)

میامی ہیرالڈ ویب سائٹ نے تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ سعودی قیدی کے وکلائے دفاع نے امریکی وزارت دفاع کو قیدی کے متعدد مطالبات پورے کرنے پر مجبور کردیا۔ انکا مطالبہ تھا کہ عبدالرحمان الناشری کے دماغ کا ایکسرے کرایا جائے۔ انہوں نے اسی طرح کے کئی ایکسرے لینے پر وزارت دفاع کو مجبور کیا۔ وکلاءنے دعویٰ کیا تھا کہ گوانٹانامو جیل میں انکے موکل پر تشدد کیا گیا ہے۔