پرانے حلف نامے کو بحال کرنے اور ترمیمی بل منظور کرنے پر پارلیمان اور اسپیکر کو خراج تحسین اور قوم کو متنازعہ معاملہ ختم ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں،

ہم جے یو آئی ف کے کارکنان اور پوری قوم سے اپیل کر تے ہیں کہ وہ کل جمعہ کو یوم تشکر منائیں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ عبدالغفور حیدری کی وفاقی وزیر ہاوسنگ اکرم خان درانی اور سینیٹر حافظ حمداللہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو

جمعرات 5 اکتوبر 2017 20:12

پرانے حلف نامے کو بحال کرنے اور ترمیمی بل منظور کرنے پر پارلیمان اور ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2017ء) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ عبدالغفور حیدری نے کہا کہ پرانے حلف نامے کو بحال کرنے اور ترمیمی بل منظور کرنے پر پارلیمان اور اسپیکر کو خراج تحسین اور قوم کو متنازعہ معاملہ ختم ہونے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں، ہم جے یو آئی ف کے کارکنان اور پوری قوم سے اپیل کر تے ہیں کہ وہ (آج) جمعہ کو یوم تشکر منائیں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعرات کو یہاں پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا، وفاقی وزیر ہاوسنگ اکرم خان درانی اور سینیٹر حافظ حمداللہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انھوں نے کہا کہ پارلیمنٹ نے اپنا کردار احسن طریقے سے ادا کیا اور ختم نبوت ﷺکے حوالے سے پرانا حلف نامہ بحال کر دیا گیا ہے جس پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

عبدالغفور حیدری نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کے حوالے سے کمیٹی بنی تھی جس کے 126 اجلاس ہوئے انتخابی اصلاحات کے آخری مرحلے میں تمام تجاویز متفقہ طور پر منظور ہوئی تھیں بعض ترامیم میں ہمارے تحفظات تھے جو کمیٹی کے سامنے پیش کیے تھے تاہم ختم نبوتﷺ کے حوالے سے ترمیم کا پتا نہیں تھا لیکن جب بل پارلیمنٹ میں پیش ہوا تو ختم نبوت کے حوالے سے اقرار نامے پر اعتراض اٹھایا گیا، ہم چاہ رہے تھے کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی میں اپنا نقطہ نظر دیںجے یو آئی ف نے متفقہ طور پر بل میں کاغذات نامزدگی کی ترمیم کو مسترد کیا۔

انھوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے اس معاملے پرسابق وزیر اعظم محمد نواز شریف سے بات کی اور پرانے حلف نامے کو بحال کرنے پر اتفاق ہواور جمعرات کے اجلاس میں پرانے حلف نامے کو بحال کردیا گیا ہے جس پرپارلیمان اور اسپیکر کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ اکرم درانی نے کہا کہ قومی اسمبلی میں انتہائی بدمزگی ہونے کے باعث اس دن بات نہیں کر سکے، اگر اسی دن سیاسی جماعتیں ساتھ دیتیں تو قوم کواتنی مایوسی نہ ہوتی جو اس متنازعہ ترمیم کی وجہ سے ہوئی تھی لیکن اللہ کا شکر ہے کہ آج اتفاق رائے سے معاملہ حل ہو گیا ہے اور بل منظور ہو گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :