آئی سی سی ویمنز رینکنگ ،

انگلش لڑکیوں نے آسٹریلیا سے ٹاپ پوزیشن چھین لی نیوزی لینڈ تیسرے، بھارت چوتھے، ویسٹ انڈیز پانچویں، جنوبی افریقہ چھٹے اور پاکستان ساتویں نمبرپر موجود

جمعرات 5 اکتوبر 2017 20:16

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 اکتوبر2017ء) انگلینڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کی تازہ ترین ویمنز ٹیم رینکنگ میں آسٹریلیا سے ٹاپ پوزیشن چھین لی۔انگلش ٹیم نے پہلی بار رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے کا اعزازحاصل کیا ہے جبکہ آسٹریلوی ٹیم کو 2015میں رینکنگ متعارف ہونے کے بعد پہلی بار تنزلی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کی تازہ ترین رینکنگ کے تحت انگلش ٹیم جس نے رواں برس جولائی میں منعقدہ ون ڈے ورلڈ کپ جیتا تھا 128.47 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آ گئی ہے جبکہ آسٹریلوی ٹیم تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلی گئی۔

تازہ رینکنگ کے مطابق نیوزی لینڈ تیسرے، بھارت چوتھے، ویسٹ انڈیز پانچویں، جنوبی افریقہ چھٹے، پاکستان ساتویں، سری لنکا آٹھویں، بنگلہ دیش نویں اور آئرلینڈ دسویں نمبر پر موجود ہے۔