دوہری شہریت کیس میں ایم کیوایم کے سابق ایم این اے فرحت محمد خان کیس کی سماعت 9اکتوبر تک ملتوی

جمعرات 5 اکتوبر 2017 19:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2017ء) کراچی کی مقامی عدالت نے دوہری شہریت کیس میں ایم کیوایم کے سابق ایم این اے فرحت محمد خان کیس کی سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے۔

(جاری ہے)

دوہری شہریت کیس کی سماعت کراچی کی مقامی میں ہوئی جہاں عدالت نے فرحت محمد خان کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کیا جبکہ عدالت نے فرحت محمد خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جس کے بعدوارنٹ گرفتاری ہونے کے بعد ایم کیوایم رہنما عدالت پہنچ گئے،تاخیر سے پیش ہونے پر فرحت محمد خان نے معافی مانگ لی،فرحت محمد خان نے دوہری شہریت میں بریت کے لیے درخواست دائر کررکھی ہے الیکشن کمیشن کے پراسیکوٹر کا کہنا تاھ کہ سپریم کورٹ نے دہری شہریت رکھنے پر ایم کیوایم کے ایم این اے کو انااہل قراردیا تھا،عدالت نے دہری شہریت چھپانے پر فرحت محمد کے خلاف فوجداری مقدمے کے کارروائی کا حکم دیا تھا،ایم کیوایم سابق رکن قومی اسمبلی فرحت محمد خان نے کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت دہری شہریت چھپائی اور جھوٹ بولاعدالت نے کیس مزید سماعت نو اکتوبر تک ملتوی کردی۔