ڈی ایچ کیو ہسپتال ایبٹ آباد میں سہولیات کی عدم فراہمی کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کاسامنا

جمعرات 5 اکتوبر 2017 19:40

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2017ء) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال ایبٹ آباد میں سہولیات کی عدم فراہمی کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کاسامنا ہے۔ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کی جانب سے ’’صحت کے انصاف‘‘ کا نعرہ بے سود ثابت ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال ایبٹ آباد میں علاج کی غرض سے داخل اور ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں اور ان کے لواحقین نے اس حوالہ سے صحافیوں کو بتایا کہ ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی ڈاکٹروں اور دیگر سٹاف پر کمزور گرفت کے باعث ڈاکٹرز، نرسیں اور دیگر سٹاف ڈیوٹی پر موجود نہیں ہوتا، مریضوں کیلئے فراہم کی گئیں مفت ادویات میڈیکل سٹورز مالکان پر فروخت کی جا رہی ہیں، ایمرجنسی میں آنے والے زخمی مریضوں کو ابتدائی طبی امداد کی فراہمی میں سست روی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ الٹراساؤنڈ کروانے والے مریض بھی دن بھر ہسپتال میں خوار ہو رہے ہیں۔ ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سے رابطہ کرنے پر موصوف نے اس حوالہ سے کسی قسم کا موقف دینے سے انکار کیا ہے۔ ایبٹ آباد کے شہریوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی موجودہ صورتحال کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :