پاک فضائیہ کے طیاروں کا کراچی میں سی ویو پر شاندار ایئرشو

گورنر سندھ محمد زبیر، وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ، کورکمانڈر کراچی شاہد بیگ مرزاسمیت اہم شخصیات نے ایئر شو دیکھا

جمعرات 5 اکتوبر 2017 19:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2017ء) کراچی میں سی ویو پر ایئر شو میں پاک فضائیہ کے طیاروں نے گھن گرج کے ساتھ حیرت انگیز کرتب دکھائے جبکہ برطانوی شاہی فضائیہ کے ہاکس ریڈ ایروز طیاروں نے فضا میں رنگ بکھیردیے،ایئرشو پاکستان اور برطانیہ کے سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر ہوا۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ محمد زبیر، وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ، کورکمانڈر کراچی شاہد بیگ مرزاسمیت اہم شخصیات نے ایئر شو دیکھا،جبکہ کراچی میں مقیم غیر ملکی سفارتکار بھی تقریب میں موجود تھے۔

ایئر شو میں پاکستان کے لڑاکا طیارے جے ایف 17 شرکت جبکہ برطانوی شاہی فضائیہ کی ایروبیٹکس ٹیم ریڈ ایروز نے بھی فضائی کرتب دکھائے اورآسمان پر رنگ بھر دیئے۔ملکی تاریخ میں پہلی بار بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ ریڈ ایروز ایکروبیٹکس ٹیم آف رائل ایئر فورس کے تعاون سے کراچی کے ساحل سی ویو پر ایئر شو پیش کیا گیا ہے۔