متحدہ عرب امارات میں ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں آج سے اضافہ ہو گا

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 5 اکتوبر 2017 19:55

متحدہ عرب امارات میں ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں آج سے اضافہ ہو گا
دبئی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔05 اکتوبر2017ء ) متحدہ عرب امارات میں سلنڈر گیس کی قیمتوں میں آج سے اضافہ ہو گا۔ امارات گیس کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق آج سے بروز جمعرات سے متحدہ عرب امارات میں 11 کلو گیس سلنڈر کی قیمت 83 عرب اماراتی درہم ہوگی جو کہ اس سے پہلے 73 درہم تھی۔

(جاری ہے)

اس تناسب سے گیس کی قیمت میں 10 درہم کا اضافہ ہوا ہے۔ اسی طرح 22 کلو گرام گیس کا سلنڈر 115 درہم کی بجائے 135 عرب اماراتی درہم میں ملے گا جبکہ 44 کلو گرام گیس کا سلنڈر کی قیمت 285 درہم ہو گی جو اس س پہلے 245 درہم تھی۔

متحدہ عرب امارات میں ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں آج سے اضافہ ہو گا