رتوڈیرو ، سکھر اور حیدرآباد کا راستہ بھی سی پیک سے ملایا جائیگا،منظور وسان

جمعرات 5 اکتوبر 2017 20:21

ْکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2017ء) صوبائی وزیر صنعت و تجارت منظور وسان نے کہا ہے کہ چند ماہ میں سائٹ سپر ہائی وے اور سائٹ کراچی کے مختلف صنعتی ایریاز میں ہم نے 15 سڑکیں بنوائی ہیں اور انفراسٹرکچر کا کام مکمل کرلیا گیاہے،چودہ کلو میٹر کی مختلف سڑکیں تعمیر کی گئی ہیں وجس کا افتتاح آج کردیاہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سائیٹ سپر ہائی وے اور سائیٹ کراچی کے صنعتی زونز میں سڑکوں کی تعمیر ومرمت کا کام مکمل ہونے پر افتتاح کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ سائیٹ سپر ہائی وے میں 3۔

2 کلو میٹر طویل پانی کی پائپ لائینوں کا کام بھی مکمل کیا گیا ہے،شاید سندھ کو وفاق ملک کا حصہ نہیں سمجھ رہا اسی لیے پیچھے دھکیلا گیا ہے،کراچی میں گندے پانی کو صاف کرنے کہ پلانٹ کے لیے 11 ارب ستر کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں،جس میں 50 فیصد وفاق اور 50 فیصد سندھ نے دینے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوان نے کہا کہ سندھ حکومت نے گندے پانی کو صاف کرنے کے 5 پلانٹ کے لیے 5 ارب مختص کیے ہیں،اگر وفاق نے اپنے حصے کی رقم نہیں دی تو سندھ اپنے پئسوں سے کام شروع کردیگا۔

انہوں نے کہا کہ رتودیرو ، سکھر اور حیدرآباد کا راستہ بھی سی پیک سے ملایا جائیگا، صنعتی ایریاز میں بیس سال کا ترقیاتی کام ہم نے ایک سال میں کر کے دکہایا، سائیٹ سپرہائی وے صنعتی ایریاز کی بری حالت دیکھ کر بہت افسوس ہوا، جس کے بعد آتے ہی ہم نے صنعتی ایریاز، سپر ہائی وے، نوری آباد، سائیٹ ایریا اور کوٹڑی میں سڑکیں بنوائی ہیں،منظور وسان نے کہا کہ کراچی منی پاکستان ہے، ہم سب کا ہے اسے ترقی کی راہ پر لے جانا ہے،صنعتکاروں کا پاکستان کو بنانے اور چلانے میں اہم کردار رہا ہے، جس طرح صنعتکاروں کا رول ملک میں رہا ہے اس کو جاری رکہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلے کراچی میں امن وامان کی صورتحال بہتر نہیں تھی اب بھتر ہوگئی ہے،سپرہائی وے فیز ٹو میں بھی ترقیاتی کام کروا رہے ہیں، جس کا افتتاح بھی جلد کیا جائیگا، صنعتی ایریاز میں کہیں کہیں سڑکوں پر گندا پانی کھڑا ہے جس کو بھی جلد صاف کروایا جائیگا، صنعتکار اپنی انڈسٹریوں کے باہر کچرہ نہ پھینکیں۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں مزید کہا کہ صنعتی زونز میں ہمیں فرمائشیں بھی صنعتکار ہی کرتے ہیں، ان کی فرمائشیں پوری کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :