سی پیک کو کامیاب ہوتا دیکھ کرکراچی کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،خواتین پر حملہ کراچی کے امن پر حملہ ہے، حملے کرنے والا نفسیاتی نہیں منظم گروہ ہے، حملوں سے تاثر دینے کی کوشش کی جارہی ہے، کہ کراچی خواتین کیلئے محفوظ نہیں ہے۔،پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے میڈیا سے گفتگو

جمعرات 5 اکتوبر 2017 20:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 اکتوبر2017ء) پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ سی پیک کو کامیاب ہوتا دیکھ کرکراچی کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،خواتین پر حملہ کراچی کے امن پر حملہ ہے،خواتین پر حملے کرنے والا نفسیاتی نہیں منظم گروہ ہے، حملوں سے تاثر دینے کی کوشش کی جارہی ہے، کہ کراچی خواتین کیلئے محفوظ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو منظور وسان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ خواتین پر حملے کرنے والا نفسیاتی نہیں منظم گروہ ہے،حملے صرف گلستان جوہر ہی میں کیوں کیے جارہے ہیں سی پیک کو کامیاب ہوتا دیکھ کر کراچی کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،خواتین پر حملہ کراچی کے امن پر حملہ ہے، کوئی گروہ ہے جیسے پرامن ماحول برداشت نہیں ہورہا ، حملوں سے تاثر دینے کی کوشش کی جارہی ہے، کہ کراچی خواتین کیلئے محفوظ نہیں ، حکومت اور عوام مل کر اس سازش کو ناکام بنائیں گے۔