نیلم جڑی بوٹی اسکینڈل کی جامعہ تحقیقات کی جائیں‘محکمہ جنگلات کی انتظامیہ کی طرف سے بار بار کاروائی کی یقین دہانیوں کے باوجود کاروائی نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے

تحریک انصاف آزاد کشمیر ضلع نیلم کے صدر سابق چیرمین نیلم ویلی ترقیاتی ادارہ راجہ الیاس خان کی بات چیت

جمعرات 5 اکتوبر 2017 20:41

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 اکتوبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر ضلع نیلم کے صدر سابق چیرمین نیلم ویلی ترقیاتی ادارہ راجہ الیاس خان نے کہا ہے کہ نیلم جڑی بوٹی اسکینڈل کی جامعہ تحقیقات کی جائیںمحکمہ جنگلات کی انتظامیہ کی طرف سے بار بار کاروائی کی یقین دہانیوں کے باوجود کاروائی نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے نیلم سے دیانتدار فرض شناس اور عوام دوست بیوروکریسی کو کام کرنے سے روک کر حکومت کرپٹ مافیہ کی سرپرستی کررہی ہے نیلم کے قدرتی وسائل پر ہاتھ صاف کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گامحکمہ جنگلات نیلم کے دفتر سے لاکھوں مالیت کی جڑی بوٹی چوری ہونا منظم سازش کا حصہ ہے جڑی بوٹی کو جنگلات انتظامیہ نے خرد برد کرکے اسے چوری کا رنگ یا ہے نیلم ویلی کے عوام کے صبر کا امتحان نہ لیا جائے نیلم میں حکومتی سرپرستی میں کرپشن ، لوٹ مار ، میرٹ کی پامالیاں عروج پر ہیں منظم مافیہ نیلم میں حالات خراب کرنا چاہتا ہے نیلم ویلی کے حقوق پر کسی کو شب خون مارنے کی اجازت نہیں دیں گئے جڑی بوٹی سکینڈل کی صاف اور شفاف تحقیات تک ڈی ایف اوکیرن ڈویژن ، رینج آفیسر جاگراں رینج کو فی الفور معطل کیا جائے اگر صاف شفاف انکوائری کرکے رپورٹ منظر عام پر نہ لائی گئی تووزارت جنگلات کا گھیرائو کریں گے۔

متعلقہ عنوان :