علاقہ مکینوں کی شکایت پر پولیس کی کاروائی، سنوکر کلب پر چھاپہ مار کر سات جواری گرفتار کر لئے

جمعرات 5 اکتوبر 2017 22:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 اکتوبر2017ء) بیگم کوٹ پولیس نے علاقہ مکینوں کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے سنوکر کلب پر چھاپہ مار کر سات جوارئیے گرفتار کر لئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بیگم کوٹ پولیس نے علاقہ مکینوں کی شکایت پر سنوکر کلب پر چھاپہ مارا تو سات جواریوں کو حراست میں لے لیااہل علاقہ آئے روز سنوکر کلب میں ہلڑبازی اور لڑائی جھگڑوں سے تنگ آ گئے تھے جس کے بعد انھوں نے پولیس کو رپورٹ کی گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ، ملزمان میں محمد عثمان ، محمد سلیم ، محسن ، ارشد علی ، اویس اور محمد الطاف شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :