وزیر قانون زاہد حامد فوری طور پر استعفیٰ دیں اور قوم سے معافی مانگیں ، ایسا نظر آرہا ہے کہ حکومت کے آخری دن ہیں، میڈیا حکومت کے غلط کاموں کی نشاندہی کرتا ہے تو اس پر پابندی لگا دی جاتی ہے

پاکستان عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی کی پارلیمنٹ ہائو س کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعرات 5 اکتوبر 2017 23:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 اکتوبر2017ء) پاکستان عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی نے کہا ہے کہ وزیر قانون زاہد حامد فوری طور پر استعفیٰ دیں اور قوم سے معافی مانگیں ، ایسا نظر آرہا ہے کہ حکومت کے آخری دن ہیں، میڈیا حکومت کے غلط کاموں کی نشاندہی کرتا ہے تو اس پر پابندی لگا دی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پارلیمنٹ ہائو س کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمشید دستی نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر قائم ہوا ہے ، وزیر قانون زاہد حامد فوری طور پر استعفیٰ دیں اور قوم سے معافی مانگیں ۔

انہوں نے کہا کہ ایسا نظر آرہا ہے کہ حکومت کے آخری دن ہیں ، میر ظفر اللہ جمالی نے بھی آج حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ہے ۔ جمشید دستی نے کہا کہ میڈیا حکومت کے غلط کاموں کی نشاندہی کرتا ہے تو اس پر پابندی لگا دی جاتی ہے ۔