پاکستان اور چین پہلی مرتبہ دونوں ممالک کی زبانوں یعنی اردو اور چینی پرمشتمل جامع لغت کی تیاری کی منصوبہ زیر غورہے ،یہ لغت دونوں ممالک کے عوام میں زبان کی رکاوٹ دورکرنے میں سنگ میل ثابت ہوگی ،دونوں ممالک کی لازوال دوستی مزید مضبوط اور گہری ہونے کے ساتھ عوامی سطح پر رابطوں کو بڑھانے میں نہایت مددگار ثابت ہوگی

وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی کا اجلاس سے خطاب

جمعرات 5 اکتوبر 2017 23:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 اکتوبر2017ء) وزیراعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین پہلی مرتبہ دونوں ممالک کی زبانوں یعنی اردو اور چینی پرمشتمل جامع لغت کی تیاری کی منصوبہ زیر غورہے۔یہ لغت دونوں ممالک کے عوام میں زبان کی رکاوٹ دورکرنے میں سنگ میل ثابت ہوگی اوردونوں ممالک کی لازوال دوستی مزید مضبوط اور گہری ہونے کے ساتھ عوامی سطح پر رابطوں کو بڑھانے میں نہایت مددگار ثابت ہوگی۔

وہ جمعرات کو قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن کی کارکردگی سے متعلق منعقدہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔ عرفان صدیقی نے قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویڑن کے حکام کو برادر اسلامی ملک ایران کے ساتھ معاہدے کے تحت ’دبستان فارسی‘ کی تیاری پر کام کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

اس منصوبہ کے تحت ڈویڑن کا ادارہ برائے فروغ قومی زبان اردو فارسی لغت تیارکر رہا ہے۔

انہوں نے علمی وادبی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے دادو، فاٹا، گلگت بلتستان، مظفرآباد، کوئٹہ اور پشاور میںاکادمی ادبیات کے علاقائی دفاتر کی تعمیر کے کام کے جلد آغاز کے لئے ضابطہ کی کاروائی مستعدی سے نمٹانے کی بھی ہدایت کی۔ اجلاس کو آگاہ کیاگیا کہ اکادمی ادبیات کے آڈیٹوریم کی تعمیر رواں سال مکمل ہوجائے گی جو طویل عرصہ سے سست روی کا شکار چلا آرہا تھا۔

اجلاس کو بتایاگیا کہ ملکی تاریخ میں پہلی اردوسا?نڈڈکشنری جون 2018ء میں مکمل ہوجائے گی۔ اس کے علاوہ بچوں کے لئے لغت رواں سال دسمبر تک تکمیل کو پہنچے گی۔ نستعلیق کے خوبصورت خط میں سرکاری سطح پر تیار ہونے والی اردو ڈکشنری نہ صرف شائع ہوچکی ہے بلکہ ویب پر اڑھائی لاکھ سے زائد الفاظ کمپیوٹر کے’ بیٹا ورڑن‘ میں دستیاب ہیں۔مشیر وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ویب سائٹ کے استعمال کی مسلسل نگرانی کی جائے اور اس میں درپیش آنے والی دقتوں کوجلد دور کیا جائے۔ اجلاس میں ڈویڑن کے وفاقی سیکریٹری انجینئر عامر حسن، جوائنٹ سیکریٹریز کیپٹن (ر) عبدالمجید نیازی، سید جنید اخلاق اور دیگر حکام شریک ہوئے۔ن

متعلقہ عنوان :