کراچی پولیس کی کاروائی،گلستان جوہر ملینیم مال میں قائم شیشہ کیفے پر چھاپہ مار کر 7 افراد کو گرفتار کر لیا، مقدمات درج

جمعرات 5 اکتوبر 2017 23:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 اکتوبر2017ء) شاہرہ فیصل تھانے کی پولیس کی ملیر سٹی میں چلنے والے شیشہ کیفے پر اعلی پولیس افسران کے دباؤ پر ایس ایچ او نے کیفے کو بند کروادیا۔7افراد کو گرفتار کر کے حقے اور شیشہ بنانے کا سامان برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب شاہراہ فیصل تھانے کی حدود گلستان جوہر ملینیم مال کے اوپر واقع فلور پر شیشہ کیفے پر پولیس نے کارروائی کر کے 7 افراد کو حراست میں لے لیا اور قبضے سے حقے اور شیشہ بنانے کا سامان برآمد کرلیا اور واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تفتیش کا عمل شروع کردیا۔

باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ کیفے پر چھاپہ لگنے کے تھوڑی دیر بعد کیفے پھر کھول لیا گیا۔مزکورہ کیفے کو بند کروانے کیلئے اعلی پولیس افسران نے ایس ایچ اوپر دباؤ ڈالا تھا۔باخبر ذرائع نے مزید بتا یا کہ پولیس نے شیشہ کیفے مالکان اور وہاں کام کرنے والے افراد کو بھی حراست میں لیا تھا لیکن ان کو رہا کردیا گیا جبکہ شیشہ کیفے پر بیٹھ کر شیشہ پینے والوں کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :